تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

گھر پر بن بلائے مہمان کی آمد سے مکین خوفزدہ، ویڈیو ویکھیں

واشنگٹن : ریاست فلوریڈا کے شہری کا کہناہے کہ اس کے گھر میں نصب شیشے کے دروازے سے ایک ریچھ پھسلتا اہوا اندر آیا اور بلائی منزل پر بھی چڑھ گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک رہائشی نے میڈیا اداروں گھر میں ریچھ کی چہل قدمی سے متعلق بتاکر حیران کردیا، شان وارلے کا کہنا تھا کہ ایک ریچھ ان کے گھر میں اس وقت شیشے کے دروازے سے پھسلتا ہوا داخل ہوا اور اوپری منزل پر بھی پہنچ گیا۔

شان وارلے کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اپوپکا گھر کی اوپری منزل پر کام کرکے جب نیچے کی جانب آیا تو اس نے شیشے کے دروازے پر ایک کا پنجے کا نشان دیکھا۔

وارلے کا کہناتھا کہ ان کے بیٹے کو گھر کی چیزیں ادھر ادھر بکھری ہوئیں نظر آئیں تو اس نے سیکیورٹی کیمرہ چیک کیا جس نے میں واضح طور پر ایک بھالو(ریچھ) کو شیشے کے دروازے کو دھکا دیکر دروازہ کھولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شان وارلے نے بتایا کہ اب انہوں نے اپنے گھر میں نیا تالا لگالیا ہے جو ریچھوں کو گھر سے باہررکھے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بیک وقت خوفناک اور مضحکہ خیز ہے، میں نہیں چاہتا کہ وہ واپس آئے وہ بس گھر سے باہر ہی رہے۔

Comments

- Advertisement -