منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

ریچھ کی مخصوص آواز نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اکثر اوقات کچھ ایسی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ صارفین کی رائے کو تقسیم کردیتے ہیں، ایسی ہی ایک ویڈیو جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، جس نے پرانی باتوں کی یاد تازہ کردی ہے۔

ویڈیو امریکہ کے یوسمائٹ نیشنل پارک کے آفیشل پیج پر شیئر کی گئی ہے، جس میں ایک کالے ریچھ کو درخت پر چڑھتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ درخت پر بیٹھا مخصوص قسم کی آوازیں بھی نکال رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل چالیس سیکنڈ کی اس ویڈیو نے لوگوں کو منقسم کردیا ہے کہ کیا وجہ تھی کی ریچھ نے ایسی مخصوص آواز نکالی۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جانور موقع کی نزاکت پر ایسی آوازیں نکالتے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کوئی گڑ بڑ ہے، کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ریچھ کی جانب سے مخصوص آواز کا اشارہ ہے کہ یہاں کھانے پینے کا ذخیرہ موجود ہے جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ریچھ کی معمول کی آواز ہے۔

اس منفرد ویڈیو کو کئی لوگ ری ٹوئٹ کرچکے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں صارفین کی جانب سے ریچھ کی مخصوص آواز پر تبصرے کئے جاچکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں