تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

داڑھی مرد کی صحت کے لیے مفید ہے، تحقیق

لندن: برطانوی یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے داڑھی کو صحت کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس چہرے پر داڑھی ہوتی ہے وہ سورج سے نکلنے والی شعاعوں سے محفوظ رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی میں داڑھی سے متعلق تحقیق ہوئی جس کے دوران سائنس دانوں نے داڑھی رکھنے کے سائنسی فوائد کو تسلیم کرلیا، تحقیقی مطالعے میں یہ بات سامنے آئی کہ مردوں کی داڑھی صحت کے لیے مفید ہوتی ہے۔

برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈینٹ‘ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’تحقیقاتی تجربے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ داڑھی رکھنے والے افراد کا چہرہ سورج سے نکلنے والی الڑا وائلٹ شعاعوں سے 95 فیصد تک محفوظ رہتا ہے‘۔

محققین کا کہنا ہے کہ داڑھی رکھنے والے افراد کی جلد تیز دھوپ میں بھی محفوظ رہتی ہے اور اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ بڑھتی عمر میں چہرے پر آنے والے بڑھاپے کے اثرات بھی نمودار نہیں ہوتے، چہرے پر جھریاں پیدا نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے انسان تروتازہ دکھائی دیتا ہے۔

پڑھیں: داڑھی کے طبی فوائد جانتے ہیں؟

تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ داڑھی والا شخص بغیر داڑھی والے شخص سے زیادہ پرکشش نظر آتا ہے، داڑھی کمزور چہرے کے خدوخال کو بھی چھپا دیتی ہیں۔

b1

محققین کا کہنا ہے کہ ’مطالعے کے دوران داڑھی والے چہروں کی تصاویر کا جبڑا چھوٹا ترمیم کرنے کی کوشش کی تو یہ بغیر داڑھی والے سے زیادہ پرکشش نظر آئے‘۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -