تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

ریچھ کی گھر کا دروازہ کھولنے کی کوشش، اہل خانہ خوفزدہ

واشنگٹن : مادہ ریچھ کی بچے کے ہمراہ گھر کا دروازہ کھولنے کی ویڈیو نے اہل خانہ کو خوفزدہ کردیا۔

امریکی ریاستوں میں اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس میں جنگلی جانور باالخصوص ریچھ گھروں میں داخل ہوتے نظر آتے ہیں یا داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ ریاست فلوریڈا میں مقیم ایک فیملی کے ساتھ پیش آیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سیاہ رنگ کی مادہ ریچھ اپنے بچے کے ہمراہ گھر کا دروازہ کھولتی نظر آرہی ہے۔

مرلانے اسٹارک نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے ڈور بیل کیمرہ نے وارننگ جاری کی کہ دروازے پر کوئی ہے، جب دروازے کی جانب بڑھی تو ریچھ کو دروازہ کھولتا دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی اور جلدی سے دروازے کا بولٹ لاک کردیا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں نہیں معلوم ریچھ کو دروازہ کھولنا آتا ہے یا نہیں مگر انہوں نے احتیاطاً فوراً بولٹ لاک کیا تاکہ ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔

مرلانے اسٹارک کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سیاہ ریچھوں کا نظر آنا، شہری آبادیوں میں داخل ہونا معمول کی بات ہے۔

Comments