تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

امریکا میں فائرنگ سے ہالی ووڈ اداکارہ قتل

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی چائلڈ آرٹسٹ جونشل الیگزینڈر نامعلوم افراد کی فائرنگ میں جان کی بازی ہار گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ہالی ووڈ فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کرنے والی 22 سالہ اداکارہ جونشل الیکزینڈر ماری گئیں۔

واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ مقتولہ اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ گاڑی میں سفر کررہی تھیں کہ اچانک نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، حملے میں 22 سالہ لڑکی موقع پر ہی دم توڑ گئی جب کہ ساتھی نوجوان کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔

امریکی پولیس ابتدائی تحقیقات کے بعد انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور جونشل الیکزینڈر کو نہیں بلکہ ان کو دوست کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

خیال رہے جونشل الیکزینڈر نے 2012 میں 12 برس کی عمر میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد یافتہ فلم ’’بیسٹس آف دی سدرن وائلڈ‘‘ میں بطور چائلد آرٹسٹ کام کیا تھا بعدازاں انہوں نے فلمی دنیا کو چھوڑ کر ہوٹل میں ملازمت شروع کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -