The news is by your side.

Advertisement

متحدہ عرب امارات:‌ شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون عدالت پہنچ گئی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی مقامی خاتون نے شوہر کے مظالم سے تنگ آکر خلع لے لیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راس الخیمہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے پرسنل اسٹیٹس کورٹ میں خلع کے لیے درخواست دائر کی۔

خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ ’میرا شوہر کئی سالوں سے مجھے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور ہر بات پر میری توہین کرتا ہے، وہ گھر کے اخراجات بھی نہیں اٹھاتا‘۔

درخواست گزار نے جج کو بتایا کہ ’میں اپنے چار بچوں کی خاطر ساری چیزیں برداشت کرتی رہی مگر اب معاملات برداشت سے باہر ہوگئے ہیں لہذا عدالت میری درخواست کو منظور کرتے ہوئے فوری فیصلہ سنائے‘۔

مزید پڑھیں: شوہر بے نمازی ہے، خاتون خلع لینے عدالت پہنچ گئیں

رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کا مؤقف سننے کے بعد اُن کے شوہر کو صفائی کے لیے طلب کیا مگر وہ نہ آئے جس کے بعد جج نے خاتون کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کی۔

عدالت نے مجرم کا سزا سناتے ہوئے بچوں اور بیوی کو دس ہزار درہم کی رقم دینے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ عید اور دیگر تہوار کے موقع پر بچوں کے ملبوسات کی ذمہ داری بھی مرد کی ہی ہوگی۔

علاوہ ازیں مجرم کو حکم دیا گیا کہ وہ عدالتی اخراجات اور وکیل کی فیس بھی ادا کرے۔ عدالت نے چاروں بچے بھی ماں کی تحویل میں دے دیئے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں