تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستانی شیف فاطمہ علی زندگی کی بازی ہار گئیں

نیویارک: کینسر کے مرض سے جنگ لڑنے والی پاکستانی شیف فاطمہ علی زندگی کی بازی ہار گئیں انہوں نے امریکی ٹی وی سیریز ’ٹاپ شیف‘ میں حصہ لیا اور دنیا بھر میں مقبول ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والی فاطمہ علی نے گزشتہ برس امریکی ٹی وی سیریز کے پروگرام ’ٹاپ شیف‘ میں حصہ لیا اور فاتح قرار پائیں تھیں جس کے بعد انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا تھا۔

فاطمہ نے کئی غیر ملکی مقابلوں میں حصہ لے کر ٹائٹل اپنے نام کیا اُن کی زندگی کا  سب سے بڑا خواب تھا کہ وہ شیف بنیں مگر کینسر کے مرض نے انہیں اجازت نہیں دی۔

29 سالہ پاکستانی شیف میں کینسر کے مرض کی تشخیص آخری مرحلے میں ہوئی انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اسپتال میں داخل تھیں ، اُن کے چہرے سے بیماری صاف ظاہر ہورہی تھی مگر مسکراہٹ کے ذریعے وہ اسے چھپانے کی کوشش کررہی تھیں۔

فاطمہ نے اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کیا تھا کہ ’میں کافی عرصے بعد آج اس لیے پوسٹ کر کے آپ سب کے علم میں لانا چاہتی ہوں کہ بدقسمتی سے میرا مرض بگڑ گیا اور اب مجھے صرف دعاؤں کی ضرورت ہے‘۔

پاکستانی شیف نے اپنے مداحوں اور پیاروں سے اپیل کی تھی کہ وہ دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ دوسروں کی دعائیں جلد اثر کرتی ہیں، انہوں نے ساتھ نبھانے والے تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی وجہ سے فاطمہ کا وقت اچھا گزرا۔

اپنے آخری ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں اپنی صحت سے متعلق آپ لوگوں کو آگاہ کرتی رہوں گی‘۔ بدقسمتی سے کچھ دیر قبل پاکستانی شیف کی دوست نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ  فاطمہ زندگی کی بازی ہار گئیں اور اب وہ ہمارے درمیان نہیں رہیں۔

یاد رہے کہ فاطمہ علی کو گزشتہ برس اکتوبر میں شدید دھچکا اُس وقت لگا تھا کہ جب اُن کی ’ایونگ سار کومہ‘ نامی نے انہیں واپس جکڑ لیا تھا اور ڈاکٹرز نے انہیں زندہ رہنے کے لیے ایک سال سے بھی کم وقت دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -