تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گوری رنگت حاصل کرنے کا صدیوں قدیم گھریلو نسخہ

جلد کی رنگت کو گورا کرنا وہ خواب ہے جو خواتین و حضرات صدیوں سے یکساں طور پر دیکھتے چلے آرہے ہیں اور دیکھتے رہیں گے، مزید ار بات یہ ہے کہ یہ سب ایک گھریلو ٹوٹکے سے بھی ممکن ہے۔

بہت سےلوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مہنگی یا بیرونِ ملک سے حاصل کردہ کریموں کی مدد سے اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتے ہیں تاہم وہ اس حقیقت سے نا واقف ہیں کہ کوئی بھی کیمیکل سے بنی کریم چاہے وہ کسی بھی برانڈ کی کیوں نہ ہو، ان کی جلد کو کچھ نہ کچھ نقصان ضرور پہنچائے گی اور اچھی کریم ہر شخص کی قوتِ خرید سے بھی باہر ہے۔

اس لیے آج ہم آپ کو بتارہے ہیں ایک ایسا دیسی نسخہ جو صدیوں سے ہمارے خطے کی قدیم حکمت کا حصہ رہا ہے اور اسی کے سبب برصغیر کی خواتین کو دنیا بھر میں انتہائی دلکش اور جاذب نظر تصور کیا جاتا تھا، یہ نسخہ انتہائی آسان ہے اور آپ اسے گھر میں با آسانی تیار کرسکتے ہیں۔

کریم میں استعمال ہونے والے اجزا


شہد خالص ‏1 چمچ
بیسن ‏2 چمچ
دودھ ‏5 چمچ
لیموں ‏1 عدد

کریم تیار کرنے کا نسخہ


سب سے پہلے تو شہد ، بیسن اور دودھ کو یک جان کرکے آمیزہ تیار کریں اور اسے اچھی طرح آپس میں اس طرح مکس کریں کہ اس کا پیسٹ تیار ہوجائے۔ اب چہرے کو نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھو کر دھول مٹی کو اچھی طرح صاف کرلیں اور پھر چہرے پر تیار کردہ پیسٹ کی تہہ لگائیں۔

اب 20 منٹ تک آرام دہ پوزیشن میں آجائیں اور پیسٹ کو چہرے پر سوکھنے دیں۔ جب پیسٹ سوکھ جائے تو ہلکا ہلکا مساج کرنا شروع کریں اور آہستہ آہستہ مساج کرتے ہوئے چہرے سے پیسٹ اتار دیں، جب پیسٹ اتر جائے تو دو چمچ لیموں کا رس لیں اور روئی کی مدد سے چہرے پر مساج کریں۔

اچھی طرح لیموں سے مساج کرنے کے بعد ایک بار روئی کو ٹھنڈے پانی میں بھگوئیں اور چہرے کو مساج دیں اور اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی دن آپ کو اپنی جلد میں زبردست نکھار نظر آئے گا اور تیسرے دن سے آپ اپنی رنگت میں واضح فرق محسوس کریں گے ۔

خالص قدرتی غذائی اجزاء کے استعمال کے سبب آپ کی جلد پرکسی بھی قسم کا انفیکشن یا ری ایکشن ہونے کا خطرہ درپیش نہیں ہے اور نسخے میں استعمال ہونے والی اشیاء گھرمیں عام استعمال کی ہیں لہذا اس سے آپ کی جیب پربھی فرق نہیں پڑے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -