ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

بیوٹی، اسکن کیئر اور جم انڈسٹری کے لیے بڑی خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (06 جون 2026): ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلرز، جلد کی نگہداشت کے کلینکس اور ہیلتھ کلبز میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال، سامان اور مشینری پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم کے نوٹیفکیشن نمبر 1151 اور 1152 کے تحت ڈیوٹی کی شرحوں میں مزید 2 سے 5 فی صد تک کمی کی جا سکتی ہے۔

مجوزہ تبدیلیوں کے تحت بیوٹی پارلرز میں میک اپ کے درآمدی خام مال پر ڈیوٹی 44 فی صد سے کم کر کے 40 فی صد کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح بیوٹی پارلرز میں استعمال ہونے والے دیگر خام مال پر بھی ڈیوٹی 44 فی صد سے کم کر کے 40 فی صد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بیوٹی پارلرز کے لیے درآمد کیے جانے والے سن بلاک اور سن اسکرین پر ڈیوٹی بھی 44 فی صد سے کم کر کے 40 فیصد کی جا سکتی ہے، جب کہ بالوں کی نگہداشت سے متعلق خام مال پر بھی ڈیوٹی کی شرح 44 فی صد سے کم ہو کر 40 فی صد رہنے کا امکان ہے۔


ایکسپورٹرز کے لیے خوش خبری


مردانہ بیوٹی سیلونز میں استعمال ہونے والی شیونگ کریم، آفٹر شیو لوشن اور کریم پر ڈیوٹی 40 فی صد سے کم کر کے 35 فی صد کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور سیلونز میں استعمال ہونے والے فیس واش، صابن اور دیگر متعلقہ خام مال پر ڈیوٹی 40 فی صد سے کم کر کے 35 فی صد کی جا سکتی ہے۔ اسی طرح جلد کی نگہداشت اور چہرے کی پالش کے لیے استعمال ہونے والی کریمز اور لوشنز پر بھی ڈیوٹی 40 فیصد سے کم کر کے 35 فی صد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیلتھ کلبز، جم اور سلمنگ سینٹرز کے لیے درآمد کی جانے والی مشینری، آلات اور پرزہ جات پر ڈیوٹی بھی 40 فی صد سے کم کر کے 35 فی صد مقرر کی جا سکتی ہے۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں