جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

آج نظر آنے والے ” سپر مون” کی کیا خاص بات ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستانی عوام آج رات بیور سپر مون کا دلکش نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں گے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ‘بیور سپر مون کیا ہوتا ہے؟

تفصیلات کے مطابق آج رات سال 2025 کا سب سے بڑا اور روشن سپر مون، جسے ’’بیور سپر مون‘‘ کہا جاتا ہے، اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان کو روشن کرے گا۔

ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ چاند آج زمین سے صرف 356,980 کلومیٹر (تقریباً 221,817 میل) کے فاصلے پر ہوگا اور شام 6 بج کر 19 منٹ پر اپنی روشنی کے عروج پر پہنچے گا۔

فلکیاتی ماہرین نے کہا کہ ’’بیور سپر مون‘‘ کا نظارہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کیا جاسکے گا۔

چاند اور زمین کے درمیان موجود معمولی فرق انسانی آنکھ سے زیادہ نمایاں تو نہیں ہوتا، تاہم ماہرین کے مطابق سپر مون عام فل مون سے 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن محسوس ہوتا ہے۔

سپر مون عام حجم کے چاند سے 9.7 فیصد بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔ یہ 2025 کے تین مسلسل سپر مونز (اکتوبر، نومبر، دسمبر) میں سے دوسرا ہے۔

 سپر مون کیا ہوتا ہے؟

سپر مون تب بنتا ہے جب مکمل چاند زمین کے قریب ترین مقام (Perigee) پر ہوتا ہے۔ عام طور پر سال میں تین سے چار بار یہ دلکش فلکیاتی منظر دیکھا جاتا ہے، مگر آج کا سپر مون ان میں سب سے زیادہ قریب اور روشن ہے۔

’بیور مون‘ کا نام کیوں دیا گیا ؟

’بیور مون‘ کا نام قدیم امریکی قبائل اور یورپی آبادکاروں کی روایات سے جڑا ہے۔ اس مہینے کے دوران بیور (Beavers) سردیوں کی تیاری میں مصروف ہوتے ہیں، وہ اپنے بند باندھتے ہیں اور شکاری اس موسم میں ان کی کھال کے لیے جال لگاتے تھے۔

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں