The news is by your side.

Advertisement

بستر چوری کا الزام: ٹرک ڈرائیور کا ذہنی معذور پر تشدد

خیرپور : بستر چوری کے الزام میں ٹرک ڈرائیور نے ذہنی معذور شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر خیرپور میں درندگی و سفاکیت کی انتہا ہوگئی، جہاں فیض گنج میں اکری تھانہ کی حدود میں ایک ذہنی معذور شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹرک ڈرائیور نے بستر چوری کے الزام میں ذہنی معذور کی پٹائی کی اور برہنہ کرکے جسم پر کیل چبھو کر اذیت دیتا رہا۔

واقعے کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، ویڈیو میں ڈرائیور کو کیل سے معذور شخص پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکری تھانہ پولیس نے رشوت کے عوض معاملہ رفع دفع کردیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں