پیر, جون 15, 2026
اشتہار

گائے اور بکرے کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ، خریداروں کے ہوش اڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: رمضان المبارک میں گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے خریداروں کے ہوش اڑا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق مضان المبارک شروع ہوتے گوشت کی فی کلو قیمتوں میں 20 یا 50 نہیں ڈیڑھ سو سے دو سو روپے تک اضافے نے خریداروں کے ہوش اڑا دئیے۔

بکرے کا گوشت جو رمضان سے قبل بائیس سو روپے فی کلو تھا اب 24 سو سے 25 روپے میں مل رہا ہے جبکہ بڑے کا گوشت بھی ساڑھے 13 سو سے بڑھ کر 1500روپے تک ہوگیا ہے۔

یہ قیمتیں عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں، ضلعی انتظامیہ نے بکرے کے گوشت کی قیمت دو ہزار روپے فی کلو ، بڑے کا ہڈی و الا گوشت ایک ہزار پچاس جبکہ بغیر ہڈی 12سوروپے فی کلو مقرر کیا ہے۔

دکاندار کہتے ہیں سرکاری نرخ پر انہیں نقصان ہوتا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت گرانفروشی کو روکنے کیلئے روایتی نہیں ٹھوس اقدامات کرے وگرنہ وہ رمضان بھر لوٹتے رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے اعلانات اور دعووں کے برعکس سرکاری نرخ نامے پر کھلے عام عملدرآمد نہیں ہورہا، شہری گرانفروشی کے رحم و کرم پر ہیں۔

+ posts

منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

اہم ترین

منظور احمد
منظور احمد
منظور احمد اے آر وائی نیوز بلوچستان سے وابستہ سینیئر رپورٹر ہیں

مزید خبریں