اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

رمضان سے قبل گائے/ بچھیا کا گوشت خریدنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان سے قبل گائے کا گوشت خریدنے والوں کےلیے بڑی خوشخبری آگئی، کمشنر کراچی نے گائے کے گوشت کی قیمت کم قیمت مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں گائے/ بچھیا کا گوشت من مانے داموں میں فروخت ہورہا ہے، کہیں گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی قیمت 1700 تو کہیں 1800 روپے وصول کی جارہی ہے، قصابوں نے رمضان سے قبل بیف کی قیمت میں ازخود اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گائے کا گوشت، دودھ استعمال کرنے والوں کو ماہرین کا اہم مشورہ

رمضان کی آمد سے قبل کمشنرکراچی نے شہر میں فروخت ہونے والے بچھیا اور گائے کے گوشت کی قیمت مقررکردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

گائے کے بغیر ہڈی والے گوشت کی فی کلو قیمت 1300 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ گائے کے ہڈی والے گوشت کی قیمت ایک ہزارروپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بچھیا کا بغیر ہڈی کا گوشت 1600 روپے اور ہڈی والا گوشت 1300روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، اس کے علاوہ بکرے کا گوشت 2200 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

گائے کا گوشت کھانے والے ہوشیار ہوجائیں!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں