چیسٹر لی اسٹریٹ: ورلڈکپ 2019 کا 35واں میچ سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان جاری تھا کہ اسی دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والے میچ کی پہلی اننگز کے دوران اچانک شہد کی مکھیوں کا جھنڈ اسٹیڈیم میں داخل ہوا۔
شہد کی مکھیوں کا حملہ ہوتے ہی فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی ، دونوں بلے باز اور ایمپائر زمین پر لیٹ گئے جس کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا البتہ جیسے ہی جھنڈ گیا کھیل کا دوبارہ آغاز کیا گیا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ سری لنکا کو آگے کا سفر جاری رکھنے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔
اگر بات کی جائے مجموعی ایونٹ کی تو سری لنکا کی ٹیم اب تک 6 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے انہیں 2 میچز میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور 2 ہی میچز بارش کی نذر بھی ہوئے۔
پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے، دوسری جانب جنوبی افریقا کی ٹیم اب تک 7 میچز کھیل چکی ہے جس میں سے وہ صرف 1 میچ جیت سکی جبکہ جیتنے اور ایک 1 بارش کی نذر ہوا اور پانچ میں اُسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ ساؤتھ افریقا کی ٹیم نویں نمبر پر موجود ہے۔
Bees two nations have a history!#SLvSA | #CWC19 pic.twitter.com/rEY9T7yhUD
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 28, 2019