ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ سری لنکا میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

جوہانسبرگ : جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا، کھلاڑی ان سے بچنے کیلیے گراؤنڈ میں لیٹ گئے، جس کے باعث کھیل کچھ دیر تک روکنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق شہد کی مکھیوں نے جوہانسبرگ کے اسٹیڈیم میں دھاوا بول دیا، یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب جنوبی افریقہ اورسری لنکا کے درمیان تیسرا ون ڈے جا ری تھا۔

- Advertisement -

اس وقت سری لنکا کی ٹیم بیٹنگ کررہی تھی کہ اچانک شہد کی مکھیوں کا ایک بہت بڑا جتھا میدان میں داخل ہوگیا، اس دوران میچ کو فوری طورپر روک دیا گیا اور کھلاڑیوں سمیت امپائرز بھی مکھیوں کے کاٹنے کے ڈر سے زمین پر لیٹ گئے۔

امپائر نے چوکوں اور چھکوں کے اشارے دینے کے بجائے مکھیوں سے بچنے کے لیے لیٹ جانے میں ہی عافیت جانی، مکھیوں کے حملے کے باعث دو مرتبہ کھیل کو روکا گیا۔

مکھیوں نے گراؤنڈ میں موجود انسانوں کے علاوہ ہیلمٹ کو بھی نہیں چھوڑا، میدان کے عملے نے اسپرے سے مکھیوں کو بھگانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن کامیابی نہ ملی۔

جس کے بعد مکھیاں پکڑنے والوں کو بلوایا گیا۔ ایک گھنٹے تاخیر کے بعد میچ شروع ہوا جو بعد ازاں جنوبی افریقہ نے سات وکٹوں سے جیت لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں