تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

شہد کی مکھیوں نے درجنوں پینگوئنز کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کیپ ٹاؤن : جنوبی افریقہ میں معدومی کا شکار 63 پینگوئنز کو شہد کی مکھیوں کے ایک غول نے ڈنک مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہد کی مکھیوں کی جانب سے درجنوں ساحلی پرندوں کو قتل کرنے کا حیران کن اور نایاب واقعہ جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن کے ایک علاقے سیمن ٹاؤن میں پیش آیا۔

ساحلی پرندوں کے تحفظ کے لیے جنوبی افریقی فاؤنڈیشن سے وابستہ کلینکل ویٹنیرین ڈیوڈ رابرٹس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو مردہ حالت میں پائے گئے تھے جب کہ اسی مقام پر شہد کی مکھیاں بھی مری ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ساحلی پرندوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا تو ان کی آنکھوں کے گرد شہد کی مکھیوں کے ڈنک کے نشان موجود تھے اور تمام پینگوئنوں میں مکھی کے متعدد ڈنک تھے۔

مزید تفصیلات جاننے کےلیے ڈاکٹر رابرٹس کی جانب سے پینگوئنز نمونے بیماری اور زہر کے ٹیسٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ افریقی پینگوئنز بین الاقوامی یونین برائے تحفظ برائے فطرت کی ریڈلسٹ میں شامل ہیں جنہیں معدومی کا خطرہ سب سے زیادہ ہے۔

Comments

- Advertisement -