تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیوی کو قتل کرنے سے پہلے شوہر نے گوگل سرچ کیا، مگر کیوں؟

بھارت میں ایک شخص نے بے دردی سے اپنی بیوی قتل کردیا اہلیہ کو مارنے سے پہلے ملزم نے انٹرنیٹ پر سب سے مقبول سرچ انجن گوگل پر سرچ بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں پولیس نے وکاس نامی شخص کو اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے قتل سے قبل گوگل پر ’’قتل کیسے کیا جائے؟‘‘ سرچ بھی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم وکاس نے پہلے وقوعے کو ڈکیٹی کا رنگ دے کر پولیس کو چکمہ دینے کی کوشش کی۔ تاہم پولیس کو اس کے موبائل سے وکاس کے خلاف ایسے شواہد ملے جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔

قتل کی یہ انوکھی واردات ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے علاقے مودی نگر میں گزشتہ جمعے کے روز ہوئی ہے۔ علاقے کے رہائشی وکاس نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی کو گزشتہ روز ہاپور کے قریب نیشنل ہائی وے پر لوٹ لیا گیا۔ پولیس اطلاع ملنے پر جب پہنچی تو انہیں جائے وقوعہ سے سونیا نامی خاتون کی گلا کٹی لاش ملی جو وکاس کی بیوی تھی۔

پولیس نے شک کی بنیاد پر اس کے شوہر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا اور جب وکاس کے موبائل کو چیک کیا تو اس کے خلاف قتل میں ملوث ہونے کے حوالے کچھ شواہد ملے۔ پولیس کے مطابق وکاس نے موبائل پر ’قتل کیسے کیا جائے؟‘ سرچ کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس نے گوگل پر اسلحہ خریدنے کے حوالے سے بھی سرچ کیا تھا جب کہ اس نے آن لائن اسٹور سے زہر بھی خریدنے کی کوشش کی تھی۔

ایس پی دیپک پھوکار نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ وکاس اور ان کی بیوی کی شادی کے چند سالوں کے بعد ہی دونوں کے درمیان وکاس کے گرل فرینڈ سے تعلقات کی وجہ سے اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور یہ اختلافات اتنے بڑھ گئے کہ اس کا نتیجہ سونیا کے قتل کی صورت میں نکلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ان کی گرل فریڈ کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

حکومت کی جانب سے قتل کے معمے کو حل کرنے والی پولیس ٹیم کے لیے 25 ہزار بھارتی روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -