اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

ایشیا کپ کے اہم میچ سے قبل پی سی بی افسران کے سیر سپاٹے

اشتہار

حیرت انگیز

ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہونے جا رہا ہے تاہم اس اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران کی کیسینیو میں فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشیا کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا ہونے جا رہا ہے تاہم اس اہم میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے افسران سیر سپاٹوں میں مصروف رہے جس کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل اور میڈیا عمر فاروق اور عدنان علی کو کولمبو کے کیسینو میں دیکھا گیا۔ قومی ڈیوٹی کے لیے سری لنکا میں موجود پی سی بی افسران کی تفریح کی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

 

عمر فاروق اور عدنان علی کی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر پی سی بی کے افسران کو شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

آج پاک بھارت ٹاکرا، بارش کتنی بار مداخلت کر سکتی ہے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل 2015 میں سابق ٹیم مینیجر معین خان کو بھی اسی معاملے پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں