اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم مذاق بن گئی

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز کو تین ہفتے بعد امریکا میں ہوگا مگر اس سے قبل ہی بھارت کا ورلڈ کپ اسکواڈ سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ کٹ (جرسی) کی رونمائی کی لیکن شائقین کرکٹ کو یہ پسند نہ آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان آ گیا اور صارفین کی جانب سے طنزیہ ٹوئٹس کیے گئے۔

بی سی سی آئی جس نے بھارتی ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تھا اور ایک بڑی سی ٹی شرٹ کو ہیلی کاپٹر سے لٹکا کر فضا میں پرواز کی گئی تھی جس کے بعد بی سی سی آئی نے آفیشل طور پر کھلاڑیوں کی نئی کٹ پہنے تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔

بھارتی بورڈ کا یہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا تھا کہ ٹیم اور بورڈ دنیا کا سب سے بڑا مذاق بن گئے۔

صارفین میں سے کسی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کو مشہور زمانہ واشنگ پاؤڈر سرف ایکسل سے مشابہہ قرار دیا اور کچھ نے اسے ٹوائلٹ کلینر ہارپک سے تشبیہہ دے ڈالی۔

ورلڈکپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم مذاق بن گئی

ایک صارف بھرگو کرشنا نے لکھا کہ پرانی جرسی ہی بہتر تھی کیونکہ نئی جرسی تو کچرا دکھائی دیتی ہے جب کہ زین علی نامی صارف نے کہا کہ اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم کی جرسی میں ہندوؤں کا مذہبی رنگ استعمال کیا گیا تھا لیکن وہ پھر بھی انگلینڈ سے میچ ہار گئی تھی۔

ورلڈکپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم مذاق بن گئی

ورلڈکپ سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم مذاق بن گئی

دوسری جانب پاکستانی شائقین نے اپنی ٹیم کی جرسی کو ہیرے سے مشابہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا 9 جون کو امریکی شہر نیویارک میں شیڈول ہے۔

کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے اور 29 جون کو فائنل کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں