منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

دلہن کو عروسی جوڑے کے بجائے کفن پہنا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر میں شادی سے ایک دن پہلے مہندی کی رات دلہن کی اچانک موت نے خوشیوں کو ماتم میں بدل دیا، والدین صدمے سے ہوش کھو بیٹھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں 20 سالہ ’’ ھدیر‘‘نامی لڑکی کی شادی اگلے روز ہونا تھی تاہم شادی سے ایک دن قبل ہی اس کی اچانک موت واقع ہوگئی۔

دلہن کے والدین نے جس دن اپنی بیٹی کو عروسی جوڑے میں پیا گھر رخصت کرنا تھا اس روز وہ کفن پہنا کر سپرد خاک کردی گئی۔

اس المناک واقعے نے مصر کی الدقھلیہ گورنری کے گاؤں کوم النور کو ہلا کر رکھ دیا کیوں کہ جس گھر میں ہر طرف خوشیوں کا ماحول تھا اچانک سوگ کی رات میں بدل گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گھر ماتم کدہ بن گیا۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ لڑکی ھدیر کی اچانک موت کی وجہ ڈاکٹروں نے خون کی کمی بتائی ہے جو موت کی بنیادی وجہ بنی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مہندی کی رات کے بعد دلہن ’’ ھدیر‘‘ کو کچھ تھکاوٹ محسوس ہوئی اور اس کی طبیعت تیزی سے بگڑنے لگی اور اسے اسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں اس کی موت واقع ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں