پیر, نومبر 11, 2024
اشتہار

بھوک سے مرنے والے بھکاری کے جیب سے کیا نکلا؟ لوگ دیکھ کر حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست گجرات میں بھوک کی وجہ سے مرنے والے 50 سالہ بھکاری کے جیب سے برآمد ہونے والی چیز کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد سے تعلق رکھنے والے بھکاری کو طبیعت بگڑنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ دورانِ علاج اس کے جیب سے بھاری رقم برآمد ہوئی جسے دیکھ کر ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے۔

بھکاری کے جیب میں 1 لاکھ 14 ہزار روپے موجود تھے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ بھوک کو قرار دیا گیا۔

- Advertisement -

ڈاکٹر بھاویش پٹیل نے اپنے بتایا کہ بھکاری کے جیب سے 500 روپے کے 38، 200 روپے کے 83، 100 روپے کے 537 و دیگر نوٹ برآمد ہوئے، نوٹوں کو پلاسٹک کی تھیلیوں میں باندھ کر سویٹر میں رکھا گیا تھا۔

بھاویش پٹیل کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر کرشنا پٹیل نے بتایا کہ جب مریض کو اسپتال لایا گیا تو اس نے سب سے پہلے چائے کی فرمائش کی، لیکن ہم نے فوراً علاج شروع کیا اور اس کے ایک گھنٹے بعد وہ چل بسا۔

جب یہ خبر عام ہوئی تو شہری حیران رہ گئے اور سوال کیا کہ بھوک سے مرنے والا بھکاری جیب میں موجود رقم کو اسپتال میں کیوں نہیں لایا؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں