تازہ ترین

بھیک مانگنے پرخاتون کو قتل کردیا گیا

برازیلیا: برازیل میں 31 سالہ خاتون کو بھیک مانگنے پر سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میٹروپولیٹن علاقے میں خاتون کو بھیک مانگنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، افسوسناک واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھکاری خاتون ملزم سے پیسے مانگتے ہوئے آگے کی جانب آتی ہے ملزم نے اپنے پاس رکھی پستول نکال کر اس پر فائرنگ کردی جس کے وہ گر گئیں اور ملزم پیدل باآسانی فرار ہوگیا۔

برازیل پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے شبہ میں ایک شہری ایڈربل راموس کو گرفتار کیا ہے، مقتولہ کی شناخت 31 سالہ زلدا ہینرک دوس سینتوس کے نام سے ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون کو نیا کے نام سے پکارا جاتا تھا اور وہ سڑک پر رہ کر اپنا گزر بسر کرتی تھی، مذکورہ واقعے ہفتے کی صبح پیش آیا تھا۔

خاتون کو طبی امداد کے لیے لوکل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو دو گولیاں انتہائی قریب سے لگیں جو اس کی موت کی وجہ بنیں۔

برازیلین صدر جیربولسنارو، سابق فوجی کپتان نے مئی میں ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس میں سیاست دانوں سمیت متعدد افراد کو اسلحہ لے جانے کے لیے یہ ثابت کرنے کی ضرورت تھی کہ انہیں اسلحے کی ضرورت کیوں ہے۔

بعدازاں اس قانون پر عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا اور زیادہ تر افراد نے اسلحہ خریدنے اور اس ساتھ لے کر چلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -