تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

وہ فقیر جس کے جنازے میں ہزاروں لوگ امڈ آئے

نئی دہلی : بھارت میں ایک گداگر کی ٹریفک حادثے میں موت نے علاقہ مکینوں کو غمگین کردیا، بھکاری کی آخری رسومات میں پورا علاقہ اُمڈ آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسا حیران کن نظارہ بھارتی ریاست کرناٹک کے وجے نگر ضلع سے سامنے آیا جہاں ایک ہزاروں کی تعداد میں لوگ ایک ذہنی طور پر معذور گداگر کی آخری رسومات میں شریک نظر آئے۔

وجے نگر میں مقیم 45 سالہ ہچا بسیا نامی بھکاری بس سے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

جب بھکاری بسیا کے جسد خاکی کو آخری رسومات کےلیے لایا تو پورا علاقہ اس کی آخری رسومات کےلیے امڈ آیا، جس کی وجہ اس کا لوگوں کے ساتھ رویہ تھا۔

گداگر کی آخری رسومات میں

لوگوں کو کہنا ہے کہ مرنے والا گداگر صرف ایک روپیہ بھیک لیتا تھا، اگر کوئی زیادہ دے دے تو وہ ایک روپیہ لیکر باقی رقم لوٹا دیتا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بھکاری بسیا مجبور تھا تاہم وہ زیادہ پیسے نہیں لیتا تھا۔

Comments

- Advertisement -