بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

ایک ملک کے برابر نئے دارالحکومت کی تعمیر کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصری حکومت نے سنگاپور کے برابر نئے دارالحکومت کی تعمیر شروع کردی، جس میں 20 لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع ملے گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصری حکومت نے موجودہ دارالحکومت قاہرہ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر نیا دارالخلافہ تعمیر کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

نیا دارالحکومت سنگاپور کے برابر ہے جس میں 65 لاکھ افراد کو بسایا جائے گا جبکہ اس نئے شہر میں بیس لاکھ افراد کو ملازمت کے مواقع ملے گئیں۔

رپورٹ کے مطابق نئے دارالحکومت کو سرکاری و بجی ادارے مشترکا طور پر تعمیر کررہے ہیں جو محمد بن زاید الشمالی سیکٹر، کانفرنس سینٹر، ایگزیبیشن سٹی، سرکاری دفاتر کا علاقہ، شہریوں کا رہائشی علاقہ، میڈیکل سٹی، سپورٹس سٹی، سینٹرل پارک اور سمارٹ سٹی پر مشتمل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئے دارالحکومت میں 10 ہزار کلومیٹر طویل سڑکیں تعمیر کی جائیں گے۔

اس شہر کی تعمیر کے پہلے مرحلے میں 18 فلک بوس عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور نئے دارالحکومت میں سینٹرل بزنس زون اینڈ ٹاورز بھی بنائے جائیں گے جہاں افریقہ کا سب سے اونچا ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا جس کی اونچائی 400 میٹر ہوگی اور یہ ٹاور 94 منزلوں پر مشتمل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں