تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرونا ویکسینیشن، بحرین کی حکومت نے غیرملکی شہریوں کی خواہش پوری کردی

مناما: بحرین کے وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسینیشن مہم کا آغاز 25 دسمبر سے ہوگا،تارکین وطن بھی بالکل مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

بحرینی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے اعلان کیا کہ مملکت میں جمعہ 25 دسمبر سے کرونا ویکسین کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق’علاقوں اور محلوں میں قائم صحت مراکز سے شہریوں کو ویکسین لگائی جائے گی، شہری اپنے علاقے میں قائم مرکز میں جاکر ویکسین لگوا سکتے ہیں‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’شہری صحت کے مراکز  جاکر ویکسین لگوانے کا وقت لے سکتے ہیں، اس کے لیے رجسٹریشن درکار نہیں ہے‘۔

مزید پڑھیں: بحرین میں‌ کس کمپنی کی کرونا ویکسین استعمال کی جائے گی؟ اعلان ہوگیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق جن شہریوں نے پہلے رجسٹریشن کروائی انہیں کل 24 دسمبر کو ویکسین دی جائے گی، اس ضمن میں خواہش مند شہریوں کو موبائل پر پیغامات ارسال کیے جاچکے ہیں جن میں مراکز کا ایڈریس اور وقت بھی بتایا گیا ہے جبکہ مراکز میں ویکسین کی ترسیل کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

وزارت صحت کے ماتحت قائم ہونے والے صحت مراکز روزانہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے جہاں شہریوں کو کرونا ویکسین ٹیکے کے ذریعے دی جائے گی، جمعے اور ہفتے کے روز تعطیلات ہوں گی۔

وزارتِ صحت نے ایک بار پھر واضح کیا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر شہری اور بزرگ ویکسین لگوانے کے اہل نہیں ہیں، اس کے علاوہ غیرملکیوں سمیت تمام شہریوں کو ویکسین بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -