تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بحرین نے فضائی مسافروں پر عائد بڑی پابندیاں ختم کردیں

منانا: بحرین کی حکومت نے خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں پر عائد بڑی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے خلیجی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بحرینی ذرائع ابلاغ کے مطابق خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے کرونا ٹیسٹ رپورٹ کا خاتمہ مشروط طور پر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’خلیجی ممالک سے آنے والے ایسے افراد جنہوں نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی یا وہ کرونا سے شفایاب ہو چکے ہیں انہیں بحرین میں داخل ہونے کے بعد قرنطینہ یا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی‘۔

ایسے تمام مسافروں کو اپنے ممالک سے سرکاری طور پر منظور شدہ سرٹیفیکٹ ایئرپورٹ پر دکھانا ہوگا، جس میں اُن کی ویکسی نیشن یا صحت یابی کی تصدیق کی گئی ہو۔

پی سی آر ٹیسٹ کے حوالے سے یہ فیصلہ 6 سے 17 برس کے درمیان ان بچوں پر لاگو نہیں ہوگا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی یا وہ کورونا سے شفایاب نہیں ہوئے۔

Comments

- Advertisement -