تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سائرہ سے علیحدگی، شہروز سبزواری نے خاموشی توڑ دی

کراچی: لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے سائرہ سہروز سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ شہروز سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ سائرہ سے علیحدگی ہوئی ہےاس کے علاوہ میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

معروف اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ اپنی بیوی سائرہ کو طلاق دئیے جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، صدف نامی کسی لڑکی سے کوئی تعلق ہے نہ ہی بیوی کو طلاق دی ہے، سائرہ سے صرف علیحدگی ہوئی ہے۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ صدف کنول کے حوالے سے چلنے والی خبریں ٹھیک نہیں کسی کی بہن بیٹی کی خبریں اس طرح نہیں چلانا چاہئے، میڈیا بلا وجہ معاملے کو اچھال رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کی طلاق کی تردید کردی

واضح رہے کہ اس سے قبل بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیٹے اور بہو کے درمیان علیحدگی یا طلاق کی خبریں بے بنیاد ہیں، دونوں کے درمیان معمولی سا جھگڑا ہے جو جلد ختم ہوجائے گا۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ سائرہ کے والد کچھ دنوں سے علیل ہیں جس کے باعث وہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

گزشتہ روز جیسے ہی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کچھ صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ دونوں اداکار گزشتہ چھ ماہ سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور دونوں میں علیحدگی کی وجہ ماڈل صدف کنول کے ساتھ شہروز سبزواری کے تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ سائرہ اور شہروز نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی اور شوبز انڈسٹری کے اس خوبصورتی ترین جوڑے کے ہاں سنہ 2014 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -