تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بہروز سبزواری نے بیٹے اور بہو کی طلاق کی تردید کردی

کراچی : معروف اداکار بہروز سبزواری نے اپنے بیٹے شہروز سبزواری اور بہو سائرہ سبزواری کے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف و خوبصورت ترین جوڑی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ کچھ دنوں نے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں جو بہروز سبزواری کے بیان کے بعد دم توڑ جائیں گی۔

بہروز سبزواری نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شہروز اور بہو سائرہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ان کے بیٹے بہو میں کوئی طلاق نہیں ہوئی۔

نامور اداکار بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ بہو اور بیٹے کے درمیان معمولی سا جھگڑا ہے جو امید ہے جلد ختم ہوجائے گا اور ایسا کونسا گھر ہے جہاں ناراضگی نہیں ہوتی یہاں بھی معمولی سی ناراضگی ہے۔

شہروز سبزواری کے والد نے بتایا کہ سائرہ کے والد کچھ دنوں سے علیل ہیں جس کے باعث وہ اپنے والد کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ جیسے ہی شہروز سبزواری اور سائرہ شہروز کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کچھ صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ دونوں اداکار گزشتہ چھ ماہ سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور دونوں میں علیحدگی کی وجہ ماڈل صدف کنول کے ساتھ شہروز سبزواری کے تعلقات ہیں۔

خیال رہے کہ سائرہ اور شہروز نے 2012 میں پسند کی شادی کی تھی اور شوبز انڈسٹری کے اس خوبصورتی ترین جوڑے کے ہاں سنہ 2014 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -