شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے بشریٰ انصاری کو پسندیدہ ساتھی اداکارہ قرار دے دیا۔
اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی اور اس دوران شوبز کریئر سمیت دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ انصاری کے ساتھ میری پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ فیملی کی طرح کا تعلق ہے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جو بہن بھائی کے خوشی رشتے ہوتے ہیں لیکن دوست آپ کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔
اس سے قبل ایک انٹرویو میں پاکستان کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا تھا کہ مرحوم اداکار قاضی واجد نے بشریٰ انصاری اور جاوید شیخ کی شادی کی کافی کوششیں کی تھیں۔
View this post on Instagram
دورانِ شو بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ‘جاوید شیخ اپنی رنگینیوں میں چل رہے تھے اسی لیے انہوں نے کبھی میرا دکھ بانٹنے کی کوشش نہیں کی’۔
اداکارہ کی بات پر بہروز سبزواری بولے کہ ‘میں سنجیدہ ہوں، ایک مرتبہ قاضی واجد صاحب نے ان دونوں کا دکھ بانٹنے کی کوشش کی تھی، 8 سے 9 سال پہلے قاضی صاحب نے بشریٰ سے کہا کہ یار بشریٰ بات سنو تم جاوید سے شادی کرلو’۔
بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ‘اس وقت میرے دوستوں کے علاوہ کسی کو نہیں پتا تھا کہ میری شوہر سے علیحدگی ہوچکی ہے، اس وقت جاوید شیخ بھی اکیلے تھے تو قاضی واجد صاحب نے کہا تم دونوں بہت جچو گے ، تم دونوں شادی کرلو’۔
اداکارہ نے کہا کہ ‘ان کی بات سن کر میں ہنسنے لگی اور کہا یہ آپ کیسی باتیں کررہے ہیں، یہ تو ہو ہی نہیں سکتا، تو ساتھ ہی وہ بولے یہ کیا بدتمیزی ہے، میں سنجیدہ بات کررہا ہوں ‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ‘جاوید بھی سن کر قہقہہ لگانے لگا جس پر قاضی بھائی نے کہا کہ تم لوگ بڑے بدتمیز ہو، میں ایک بات کہہ رہا ہوں’۔