تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

آنت میں بانس کا ٹکڑا پھنسانے والا پانڈا آپریشن کے بعد روبصحت

واشنگٹن: امریکا میں نیشنل زو میں رہائش پذیر پانڈا جس کا نام بیئی بیئی ہے، اپنی کامیاب سرجری کے بعد روبصحت ہے۔ پانڈا کو شکر قندی میں دوا چھپا کر دی جارہی تھی جو اس کے زخم کو تیزی سے بھر رہی ہے۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پانڈا اپنے معمول کے مطابق اپنی پسندیدہ غذا بانس کھا رہا تھا جس کا ایک ٹکڑا اس کی آنت میں پھنس گیا۔

bei-bei-4

انتظامیہ نے پانڈا کو تکلیف میں پایا تو اسے جانوروں کے اسپتال لے جایا گیا جہاں الٹرا ساؤنڈ سے پتہ چلا کہ اس کی آنت میں پھنسنے والا ٹکڑا غذا کو ہضم کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے ہنگامی طور پر اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا جو کامیاب رہا۔

bei-bei-3

چڑیا گھر کی انتظامیہ کے مطابق بانس کا ٹکڑا پانڈا کی آنت میں سے نکال دیا گیا ہے اور اب اس کے آپریشن کا زخم تیزی سے بھر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے پانڈا کو شکر قندی میں دوا ملا کر دی گئی جسے پانڈا نے شوق سے کھایا۔

بیئی بیئی کو فی الحال بانس سے دور رکھا گیا ہے کیونکہ یہ اسے ہضم نہیں کر پارہا۔ پانڈا کو میٹھے بسکٹ اور شکر قندی کھلائی جارہی ہے۔

bei-bei-2

واضح رہے کہ اس پانڈا کی ماں چین میں پیدا ہوئی تھی۔ اسے پانڈا ڈپلومیسی کے تحت امریکا بھیجا گیا جہاں اس نے بیئی بیئی کو جنم دیا۔ بیئی بیئی کو 4 سال کی عمر کا ہونے کے بعد واپس چین بھیج دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -