تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

”یورپ میں جنگ کے شعلے دوبارہ دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے“

بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین یورپ میں جنگ کے شعلے دوبارہ دیکھ کر افسوس ہو رہا ہے، اس جنگ کو بڑھنے یا کنٹرول سے باہر ہونے سے روکنا چاہیے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے روس اور یوکرین جنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال پر جرمن چانسلر اولاف شولس اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کی۔ شی جن پنگ نے بات چیت میں زور دیا کہ تینوں ممالک کو روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کی مشترکہ حمایت کرنی چاہیے۔

چینی صدر نے صورت حال کو انتہائی تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ترجیح ہے کہ اس جنگ کو بڑھنے یا کنٹرول سے باہر ہونے سے روکنا چاہیے۔ انہوں نے عالمی مالیات، توانائی کی فراہمی، نقل و حمل اور سپلائی چین کے استحکام پر پابندیوں کے اثرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانس اور جرمنی کو بحران کے منفی اثرات کو کم کرنے کی کوششیں کرنی چاہییں۔

ادھر جرمنی کے حکومتی ترجمان نے کہا کہ تینوں ممالک کے سربراہان نے انسانی بنیادیوں پر ریلیف اور متنازع علاقوں تک رسائی کے حوالے سے بات کی، تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں پر مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ چین نے یوکرین پر روس کے حملے کی مذمت کرنے یا اسے حملہ کہنے سے انکار کیا تھا تاہم اب حملے کی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -