تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بیروت دھماکا، ایک اور ویڈیو نے دل دہلا دیے

بیروت: لبنان کے دارالحکومت میں ہونے والے خوفناک دھماکے کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک گھریلو ملازمہ نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بیروت دھماکے سے متعلق مختلف ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل نظر آرہی ہیں لیکن ہم آپ کو ایسے مناظر دکھانے جارہے ہیں جس میں ایک گھریلو ملازمہ نے دھماکے کی شدت سے کمسن بچی کو بچایا اور بھاگ کر محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔

بیروت ہولناک دھماکا : باپ کی شفقت دیکھ کر لوگ آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق بیروت کی بندرگاہ کے اطراف عمارت میں ملازمہ گھر کی صفائی کررہی تھی کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کی شدت سے مذکورہ عمارت کے بھی شیشے ٹوٹ گئے، خاتون نے خوفناک منظر دیکھتے ہی بچی کو گود میں اٹھایا اور محفوظ جگہ کی طرف فوراً بھاگ نکلی۔

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس بچی کو ملازمہ سے کیا رشتہ ہے لیکن خاتون کے اس احسن اقدام نے سوشل میڈیا پر اسے ہیرو بنا دیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اسے اپنی جان سے زیادہ بچی کی فکر لاحق تھی۔

واضح رہے کہ بیروت میں ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 100 تک پہنچ گئی، حکام نے چار ہزار سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

یہ دھماکا بیروت کی بندرگاہ کے علاقے میں ایک گودام میں ہوا اور یہ اتنا شدید تھا کہ پورا شہر ہل کر رہ گیا، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جائے دھماکا سے دھویں کے سرخ بادل فضا میں بلند ہوتے دکھائی دیئے۔

Comments

- Advertisement -