تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بیروت دھماکا، وزیر نے استعفیٰ دے دیا

بیروت: لبنان میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملکی وزیراطلاعات منال عبدالصمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنان دھماکے کے بعد شدید تنقید اور احتجاج کے تناظر میں وزیراطلاعات منال نے عہدہ چھوڑ دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ دھماکا حکومتی نااہلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی خاتون وزیراطلاعات نے آج صبح استعفیٰ دیا لیکن اس سے قبل اپنے بیان میں انہوں نے غلطیوں اور ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے عوام سے معافی بھی مانگی، ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔

شاہ سلمان کی ہدایت پر بیروت کے متاثرین کے لیے مزید امدادی سامان روانہ

دھماکے کے بعد سے مظاہروں کا سلسلہ تاحال برقرار ہے، مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ لبنان کی کرپٹ حکومت دھماکے میں ملوث ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بیروت میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک جبکہ 6 ہزار سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے باعث 3 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

بیروت دھماکے کے اثرات کراچی تک پہنچ گئے، حفاظتی اقدامات شروع

واضح رہے کہ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دوبارہ انتخابات ہونے چاہئیں، واقعے میں ملوث حکمران طبقے کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Comments

- Advertisement -