The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان میں بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق،30زخمی

حب: کنڈی کے مقام مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 30زخمی ہوگئے جبکہ سول اسپتال بیلہ میں زخمی اور لاشیں وصول کرنے ولا کوئی ذمہ دار موجود نہ تھا زخمی تڑپتے رہے ، علاج کرنے کیلئے کوئی موجود نہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے بیلہ کے قریب کنڈی کے مقام پر مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوئے۔

بدقسمت بس کوئٹہ سے کراچی آرہی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریکسیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، لیکن جب لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال بیلہ پہنچایا گیا تو پتہ چلا کہ اسپتال میں ڈاکٹر تو ڈاکٹر طبی عملہ بھی موجود نہیں تھا، کافی دیر رابطوں کی کوششوں کے باوجود کوئی ڈاکٹر اسپتال نہ پہنچا۔


مزید پڑھیں : بیلہ: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق،15زخمی


جس کے بعد ریکسیو اہلکاروں نے زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کی جانب روانہ کر دیا گیا، زیر علاج بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں