منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

پاکستان میں بیلاروس ٹریکٹرز مقامی اسمبلی لائن کے ذریعے متعارف کروانے کی تیاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (30 ستمبر 2025): پاکستان میں 80 ہارس پاور تک بیلاروس ٹریکٹرز مقامی اسمبلی لائن کے ذریعے متعارف کروانے کی تیاری ہے۔

بیلاروس ٹریکٹر منصوبہ زرعی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب کوششوں کے باعث زرعی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہوا۔

بیلاروس ٹریکٹرز منصوبے پر حکومت اور نجی سرمایہ کاروں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ بیلا روس ٹریکٹر منصوبے سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور مشینری کے اخراجات میں کمی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بیلاروس کے درمیان تجارت، سائنس وٹیکنالوجی سمیت کئی اہم معاہدے

سی کے ڈی پلانٹ کے قیام سے آئندہ 5 سال میں 2,800 بیلاروس ٹریکٹرز کی مقامی ضرورت کو پورا کرنے کا ہدف ہے۔

معاون خصوصی ہارون اختر کے مطابق بیلاروس ٹریکٹر معاہدہ زرعی پیداوار بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا جبکہ صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کا تعاون زرعی شعبے میں جدید مشینی نظام اور پائیدار ترقی کا گیم چینجر ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے زرعی مشینری کی مقامی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں