ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا کبوتر

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز : بلجیئن نسل کے کبوتر کو دنیا کا مہنگا ترین کبوتر قرار دیا گیا ہے جس کی اب تک 13 لاکھ ڈالر بولی لگ چکی ہے۔

کبوتر کی قیمت ہوشربا قیمت سن یقیناً آپ کے ہوش اڑگئے ہوں گے لیکن یہ کوئی معمولی کبوتر نہیں ہے، بلکہ یہ اپنے مالک کو لاکھوں روپے چند منٹوں میں کماکر دیتا ہے۔

اسے دنیا کا مہنگا ترین کبوتر قرار دیا ہے جس کی بولی اب تک 13 لاکھ ڈالر لگ چکی ہے اور مالک کو امید ہے کہ 15 لاکھ ڈالر میں کبوتر فروخت ہوجائے گا۔

- Advertisement -

بیلجیئم میں فضائی مقابلوں کے لیے تیزرفتار کبوتروں کے ماہر ہوک وان ڈی واؤور نے اس کبوتر کو پروان چڑھایا ہے۔

اب انہوں نے اپنے تمام قیمتی کبوتروں کو فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں کِم نامی دنیا کا مہنگاترین کبوتر بھی شامل ہے جو بہت سی فضائی پروازیں جیت چکا ہے اور قومی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل لے چکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مادہ کبوتر ہے اور اس نسل کے کبوتر سب سے زیادہ تیز پرواز کرتے ہیں اسی لیے انہیں فضائی مقابلوں کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے جب اس کبوتر کی بولی لگائی گئی تو صرف ڈیڑھ گھنٹے میں ہی کِم کی بولی لگی اور اب تک 13 لاکھ ڈالر قیمت لگائی جاچکی ہے تاہم بولی اب بھی جاری ہے اور 15 نومبر کو بولی حتمی طور پر ختم کردی جائے گی جبکہ توقع ہے کہ یہ 15 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوجائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کم کبوتر کےلیے مالک کےلیے باقاعدہ ایک سیکیورٹی کمپنی کی خدمات لے رکھی ہیں جس کے گارڈز ہر وقت کم کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں