تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

کسان کی غلطی: فرانس اور بیلجیم کی سرحدیں تبدیل

برسلز/پیرس : بیلجیئن کسان نے غیرارادی طور پر فرانس اور بیلجیئم کی سرحد تبدیل کرکے بیلجیئم کا رقبہ 7 فٹ بڑھا دیا۔

سرحدوں کا تعین تو حکومتی سربراہان مشترکہ طور پر طویل بات چیت کے بعد کرتے ہیں لیکن حیران کن طور پر بیلجیئم میں ایک کسان نے دو ممالک کی سرحدیں بدل کر ناممکن کو ممکن کردیا ہے۔

سرحد کی تبدیلی حادثاتی طور پر ہوئی، اس کی تفصیلات یورپی میڈیا نے کچھ اس طرح بیان کی ہیں کہ بیلجیئم کے گاؤں ارکیولینز کے کسان کے ٹریکٹر کی راہ میں سرحد کا سنگ میل رکاوٹ‌ بن رہا تھا جسے کسان نے ٹریکٹر کی مدد سے دوسری جگہ منتقل کردیا.

سنگ میل کی دوسری جگہ منتقلی سے بیلجیئم کے رقبے میں ساڑھے 7 فٹ اضافہ ہوگیا تاحال سرحد کی نئی حد بندی نہیں کی گئی ہے۔

سرحد کی تبدیلی کا انکشاف تاریخ کے ایک مقامی ماہر نے کیا، ماہر تاریخ کا کہنا تھا کہ یہ سنگ میل 1819 میں بیلجیئم اور فرانس کی باضابطہ سرحدی حد بندی سے ایک سال قبل نصب کیا گیا تھا۔

یورپی میڈیا کے مطابق سنگ میل کو دوسری جگہ منتقل کرنے سے دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا تنازع پیدا نہیں ہوا، اس کے باوجود بیلجیئم حکومت کی جانب سے نامعلوم کسان کو سنگ میل واپس لانے کی ہدایت کی جائے گی اور اگر اس نے ہدایات پر عمل نہیں کیا تو دونوں ممالک کے سرحدی کمیشن کا دوسرا اجلاس جلد ہی منعقد ہوگا تاکہ ماضی کی طرح سرحد کو بحال کرنے کا منصوبہ بنایا جاسکے۔

خیال رہے کہ بیلجیئم اور فرانس کے سرحدی کمیشن کا پہلا اجلاس 1930 میں منعقد ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -