لیئج: بیلجیئم کے شہر لیئج میں یہودی عبادت گاہ کے باہر دھماکا ہوا ہے، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے تاہم اس میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشرقی بیلجیئم کے شہر لیئج میں ایک عبادت گاہ کے سامنے ایک دھماکا ہوا ہے۔
دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی لیکن دھماکے سے عبادت گاہ کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
برطانیہ: یہودیوں کی عبادت گاہ کے باہر حملہ، متعدد زخمی
بیلجیئم کے وزیر داخلہ نے کہا کہ عبادت گاہ کے سامنے ہونے والا دھماکا یہود دشمنی پر مبنی ہے، جس نے بیلجیم کی یہودی برادری کو براہ راست نشانہ بنایا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


