جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

برسلز میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ سے دو سوئیڈش شہری ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر فائرنگ کرکے حملہ آور نے دو سوئیڈش شہریوں کو ہلاک کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برسلز میں فٹبال اسٹیڈیم کے باہر نامعلوم حملہ آور نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سوئیڈش شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

فائرنگ سے زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو پکڑ لیا گیا ہے۔

فائرنگ کے بعد بیلجیم اور سوئیڈن کا میچ منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان یورو 2024 کا کوالیفائر میچ کھیلا جارہا تھا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم حملہ آور سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہٰں کی گئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں