The news is by your side.

پاکستانیوں کی مدد کیسے کروں؟ بیلا حدید نے رائے مانگ لی

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نے اپنے لاکھوں مداحوں اور فالورز سے کہا کہ وہ انہیں بتائیں کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی کس طرح مدد کر سکتی ہیں۔

بیلا حدید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستان میں سیلاب کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں متاثرین کی مدد کا طریقہ ڈھونڈ رہی ہوں، اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو براہ کرم مجھے میسج کریں۔

ان کی شیئر کی گئی ویڈیو میں ساتھی بچوں کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد باقی بچوں کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے مختلف حصوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچارکھی ہے، جس میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ لاکھوں افراد بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔ سندھ میں سیلاب سے 49 لاکھ، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار، بلوچستان میں 4 لاکھ 85 ہزار افراد کیمپوں میں موجود ہیں۔

پاکستان میں آنے والے سیلاب کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں