تازہ ترین

کیریئر ختم ہوتا ہے تو ہو جائے، فلسطینیوں کی حمایت کرتی رہوں گی، بیلا حدید

معروف فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل بیلا حدید نے اعلان کیا ہے کہ اگر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر میرا کیریئر داؤ پر لگتا ہے تو لگ جائے، مجھے کوئی پرواہ نہیں۔

’جی کیو‘ جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سُپر ماڈل بیلا حدید نے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر کیریئر میں نقصان برداشت کر سکتی ہوں، کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں فلسطین کے ان بزرگوں کے بارے میں بات کرتی ہوں جو وہاں رہتے ہوئے بھی فلسطین کو آزاد نہیں دیکھ سکے، وہاں کے بچے اب بھی بڑے ہو کر خوبصورت زندگی گزار سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بیلا حدید حجاب پر پابندی کے خلاف پھٹ پڑیں

ان کا کہنا تھا کہ میں اس زمین پر صرف ماڈل بننے کے لیے نہیں ہوں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں ایک ایسی پوزیشن میں ہوں جہاں اپنے طریقے سے بات کر سکتی ہوں۔

سُپر ماڈل نے کہا کہ مجھے سب سے بڑا افسوس اس بات کا ہے کہ مسلمانوں کے اردگرد نہ رہ کر اسلامی تعلیمات پر عمل نہیں کر پا رہی۔

بیلا حدید فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر اکثر آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی میں پیچھے نہیں رہیتیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bella 🦋 (@bellahadid)

Comments

- Advertisement -