انگلینڈ کے فٹبالر جیوڈ بیلنگھم نے ارجنٹینا کے کھلاڑی بارکو کو تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ارجنٹینا کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں کامیابی کے بعد جشن منانے میں مصروف تھے، ناخوشگوار واقعے کے بعد کھلاڑیوں میں دھکم پیل بھی ہوئی۔
میچ کے دوران جیوڈ بیلنگھم اور لیونل میسی کے درمیان ریفری کے ایک متنازع فیصلے پر مختصر بحث بھی ہوئی۔
I agree that Tuchel was at fault.
But whatever tf Bellingham said to Messi here was also a factor…. 😂 pic.twitter.com/gmdrYgA1PB
— Castro1021 (@Castro1021) July 15, 2026
انگلینڈ کے کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ سخت فاؤلز پر ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کو کارڈ ملنا چاہیے تھا لیکن ریفری نے ایسا نہیں کیا۔
انگلینڈ نے 55 ویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول سے برتری حاصل کی مگر ارجنٹینا نے آخری لمحات میں شاندار واپسی کی۔
لیونل میسی نے پہلے اینزو فرنانڈیز کے برابری کے گول اور پھر اضافی وقت میں لاؤتارو مارٹینیز کے فاتحانہ گول میں مدد فراہم کی جس کے نتیجے میں ارجنٹینا 1-2 سے کامیاب رہا۔
میچ ختم ہونے کے بعد ویلنٹائن بارکو اور جیوڈ بیلنگھم کے درمیان بھی تلخ کلامی ہوئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلنگھم نے بارکو کے سر پر تھپڑ مارا جس کے جواب میں بارکو نے انہیں دھکا دیا، دیگر کھلاڑیوں نے فوری مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کروا دیا۔
🚨 Jude Bellingham attacks Colo Barco for no reason. pic.twitter.com/hHRedke0kc
— All About Argentina 🛎🇦🇷 (@AlbicelesteTalk) July 15, 2026
میچ کے بعد جوڈ بیلنگھم نے شکست پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انگلینڈ، ٹیم اور شائقین کے لیے ایک انتہائی مایوس کن دن ہے۔


