اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

کرکٹر بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ اور کرکٹ پریزینٹر ایرن ہالینڈ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ نے عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث گزشتہ ایک سال کی تاخیر کے بعد ایرن ہالینڈ سے شادی کرلی، دونوں کی شادی آسٹریلیا کے شہر ہیورن بے میں انجام پائی۔

شادی کی تقریب میں تقریباً 130 مہمان شریک ہوئے جن میں دلہا دلہن کے اہلخانہ، دوست و احباب شامل تھے۔

- Advertisement -

Image result for Ben Cutting ties knot with cricket presenter Erin Holland

ایرن ہالینڈ نے روایتی انداز میں سفید رنگ کا دلفریب لباس زیب تن کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں جبکہ کرکٹر بین کٹنگ لائٹ گرے رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے۔

شادی کی تقریب میں جہاں نوبیاہتا جوڑے کے چہرے پر خوشی کی چمک دکھائی دے رہی تھیں وہیں ان کے مہمان بھی اس پرمسرت موقع پر ان کے لیے کافی خوش تھے۔

Image result for Ben Cutting ties knot with cricket presenter Erin Holland

شادی کے موقع پر ہالیںڈ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے سب سے بہترین دن ہے، ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ ایک ملکہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلخانہ اور دوست شادی کی تقریب میں موجود ہیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، ان لوگوں نے دو مرتبہ اپنی تیاریوں کو ہماری وجہ سے منسوخ کیا۔

واضح رہے کہ بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کی منگنی مئی 2019 میں ہوئی تھی، بین کٹنگ نے گزشتہ برس پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈٰی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی جبکہ بگ بیش میں وہ سڈنی تھنڈرز سے کھیلتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں