حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیلی ملک چھوڑ کر بھاگنے لگے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تل ابیب کے بن گوریان ائیرپورٹ پر لوگوں کی قطاریں لگ گئیں۔ سیکڑوں یہودی آبادکار ملک چھوڑنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
بن گوریان ائیرپورٹ پر رش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے اب بھی ہزاروں کی تعداد میں مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں جو ملک سے فرار ہونے کے لیے اپنی اپنی منزل جانا چاہتے ہیں۔
Ben Gurion airport is reportedly flooded with thousands of settlers who want to escape the occupied lands. pic.twitter.com/oGkcFyCZXw
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) October 8, 2023
یورپی، امریکا اور دیگر ایئر لائنز نے اسرائیل سے آپریشن اور پروازیں معطل کر دی ہیں اور صورتحال کے پیشِ نظر تاحکم ثانی پروازیں آپریٹ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بین الاقوامی ایئر لائنز نے اس ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والی اسرائیل میں جاری جنگ کی وجہ سے آپریشن معطل کرنے اور پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید برآں، اسرائیلی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ جنوبی اور وسطی اسرائیل کے ہوائی اڈے بشمول تمنا، روش پینا اور ہرزلیہ ہوائی اڈے، نجی اور کھیلوں کی پروازوں کے لیے بند ہیں۔