اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

ہالی ووڈ فلم ’بین ہر‘ کا نیا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی ووڈ ایکشن فلم ’بین ہر‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم ’بین ہر‘ کی کہانی ایک بہادر جنگجو سپاہی کے گرد گھومتی جو رومی بادشاہ کی فوج کا حصہ ہے۔ سپاہی کے دوست پر قتل کا الزام لگادیا جاتا ہے جسے جھوٹا ثابت کرنے کے لیے وہ اصل قاتل کی تلاش میں نکل پڑتا ہے۔

اس دوران سپاہی کو حکومت اور بادشاہ کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، تاہم وہ ہمت نہیں ہارتا۔

فلم میں اداکار جیک ہیوسٹن مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ مارگن فری مین بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم بارہ اگست کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں