تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بین اسٹوکس کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کے منفرد کپتان بن گئے

انگلش کرکٹ ٹیم کے قائد بین اسٹوکس ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کا سب سے منفرد اعزاز اپنے نام کرکے منفرد کپتان بن گئے ہیں۔

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان لارڈز کرکٹ گراؤںڈ میں کھیلا گیا ٹیسٹ تین دن میں ہی ختم ہوگیا۔ انگلش ٹیم نے آئر لینڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے آسان فتح اپنے نام کی۔ تیسرے روز مہمان ٹیم صرف گیارہ رن کا ہدف ہی دے سکی، جو انگلینڈ نے صرف چار بال پر حاصل کرلیا۔ میچ میں ڈبل سنچری بنانےوالے اولی پوپ پلیئرآف دی میچ قرار۔

میچ کا احوال پڑھ کر قارئین حیران ضرور ہوئے ہوں گے کہ اس میں کپتان بین اسٹوکس کا کوئی قابل ذکر کارکردگی کا ذکر ہی نہیں پھر انہوں نے کون سا منفرد اعزاز اپنے نام کیا تو جان لیں کہ انگلش کپتان نے وہ اعزاز حاصل کیا جو اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں کوئی بڑے سے بڑا کھلاڑی بھی حاصل نہیں کرسکا۔

بین اسٹوکس اس میچ میں بیٹنگ، بولنگ اور وکٹ کیپنگ کیے بغیر ٹیسٹ میچ جیتنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی 150 سالہ تاریخ کے واحد کپتان بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم 172 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے برق رفتار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹوں پر 524 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی ابتدائی بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت ان کی بیٹنگ ہی نہ آسکی۔

دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی ٹیم خسارہ ختم کرنے میں کامیاب تو رہی لیکن انگلینڈ کو صرف 11 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 4 گیندوں پر ہی پورا کرلیا اور یہاں بھی انگلش کپتان کریز پر نہ آسکے۔

یوں بین اسٹوکس وہ کپتان بن گئے جنہوں نے اپنے بیٹ، بال اور وکٹ کیپنگ کے بغیر ٹیسٹ میچ جیت کر ایک سنہری تاریخ رقم کردی۔

Comments

- Advertisement -