بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

بین اسٹوکس چہرے پر بال لگنے سے شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز: انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نیٹ سیشن کے دوران چہرے پر بال لگنے سے شدید زخمی ہوگئے، بال لگنے سے ان کی آنکھ کے نیچے کالا دھبہ بھی بن گیا۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس نے یہ چوٹ اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’تمہیں گیند کی حالت بھی دیکھنی چاہیے۔‘

رپورٹس کے مطابق اسٹوکس کو جس وقت چوٹ لگی وہ بالنگ نہیں کررہے تھے بلکہ نیٹ سیشن کے کنارے کھڑے ہوئے تھے۔

وہ اس وقت ایڈکٹر انجری سے بحالی کے مراحل سے گزر رہے ہیں، جو انہیں پچھلے ماہ سڈنی میں 5 ویں ایشز ٹیسٹ کے دوران میدان چھوڑنے پر مجبور کر گئی تھی۔ وہ ابوظہبی میں اپنی بحالی جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اسٹوک انگلینڈ کے لیے وائٹ بال کرکٹ 2023 کے 50 اوورز ورلڈ کپ کے بعد سے نہیں کھیلے ہیں، وہ اس ہفتے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کا حصہ بھی نہیں ہیں۔

ان کا اگلا بین الاقوامی میچ جون 2026 میں نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ہوگا، جبکہ اس سے پہلے وہ ڈورہم کے لیے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں کھیل سکتے ہیں۔

پی ایس ایل 11، معروف افغان کرکٹر پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

اسٹوکس کا آسٹریلیا میں 4-1 شکست کے بعد کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کپتان کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنا پسند کریں گے اور بریڈن مکولم کو ہیڈ کوچ کے طور پر مکمل سپورٹ کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں