جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

بین اسٹوکس ڈراپ، نیا کپتان کسے بنایا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے بین اسٹوکس کو ڈراپ کرکے جو روٹ کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے کپتان بین اسٹوکس کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کردیا ہے، آل راؤنڈر کو نائٹ کلب واقعے اور ٹیم کے کرفیو کے اوقات کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا سامنا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے گس ایٹکنسن کو بھی اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

ای سی بی کے مطابق جوفرا آرچر اور جارڈن کاکس کو دوسرے میچ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ بین اسٹوکس کو کپتان کے عہدے سے نہیں ہٹانا چاہیے۔

مائیکل وان کا کہنا تھا کہ نائٹ کلب میں ہونے والے واقعے کی قیمت بین اسٹوکس سے کپتانی چھین کر نہیں چکانی چاہیے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

جو روٹ کپتان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں ریحان احمد، جوفرا آرچر، سونی بیکر، شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک، جارڈن کاکس، بین ڈکٹ، میتھیو فشر، ایملیو، جیمز ریو، اولی روبنسن، جیمی اسمتھ اور جوش ٹونگ شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں