The news is by your side.

Advertisement

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان بین اسٹوکس کو بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا

لندن: انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیلنے والے بین اسٹوکس کو آرڈر آف دی برٹش ایمپائر کے اعزاز سے نوازا گیا۔

بین اسٹوکس کو بکنگھم پیلس میں شہزادہ ولیم نے اعزاز سے نوازا، بین اسٹوکس کو ورلڈ کپ میں پرفارمنس اور شاندار کامیابی پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بین اسٹوکس کو انگلینڈ کے اعلیٰ ترین اعزازات میں سے نائٹ ہڈ دئیے جانے کی خبریں بھی آئی تھیں۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں اسٹوکس نے ٹیم کو ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: بین اسٹوکس کو انگلینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز نائٹ ہُڈ دیا جائے گا

اگر بین اسٹوکس کو یہ اعزاز دیا جاتا ہے تو وہ اسے وصول کرنے والے انگلینڈ کے 12ویں اور مجموعی طور پر 23ویں کرکٹر ہوں گے۔ اس سے قبل سابق عظیم انگلش اوپننگ بلے باز ایلسٹر کک وہ آخری کھلاڑی تھے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا تھا۔

اس سے قبل بین اسٹوکس نے گزشتہ سال اگست میں آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز کے میچ میں شاندار سنچری اسکور کرکے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے کامیابی دلائی تھی، انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں ریکارڈ 359 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں