تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

’بے نام‘ کی شوٹنگ کے اختتام پر نادیہ حسین کی ویڈیو وائرل

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’بے نام‘ کی شوٹنگ کے اختتام پر ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے ڈرامہ سیریل ’بے نام‘ کی شوٹنگ کے اختتام پر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

نادیہ حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بے نام کے سیٹ پر پیک اپ ڈے، یقیناً کسی نے بھی بے نام کی کامیابی کی پیش گوئی نہیں کی تھی، آپ سب کا بہت شکریہ۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’بے نام کی شوٹنگ کے آغاز کے دن سے لے کر اختتام تک کا یہ 9 ماہ کا سفر واقعی سب سے یادگار رہا ہے۔‘

نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو کے آغاز میں ’نور حسن آتے ہیں اور مزاحیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ یہ نادیہ حسین ہیں، کیا مجھے آٹو گراف مل سکتا ہے، نادیہ حسین مسکرا کر کہتی ہیں کہ بالکل، نور حسن بھی قہقہ لگاتے ہوئے چلے جاتے ہیں۔‘

اداکارہ کہتی ہیں کہ ہمیں ڈرامے کی کامیابی کی خوشی ہے لیکن ساتھ ہی شوٹنگ کے اختتام پر افسردہ بھی ہیں کیونکہ ہم سبھی اداکاروں نے سیٹ پر خوب انجوائے کیا۔

نادیہ حسین نے ویڈیو میں ڈرامے کے میک اپ آرٹسٹ اور دیگر اداکاروں سے بھی مداحوں کو متعارف کروایا۔

ڈرامہ سیریل بے نام میں کومل میر، انوشے عباسی، وسیم عباس، شازیل شوکت، نادیہ حسین، بابر علی، نور حسن اور غنا علی نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

- Advertisement -